(ایجنسیز)
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 12 ارب ڈالر کا قرض منظور کرلیا ہے جسے پانچ سال کی مدت میں دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے کہا کہ اس رقم کو توانائی کے بحران، معیشت، انسداد شدت پسندی و دہشت گردی اور تعلیم جیسے شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔
قرض پر دو فیصد سود وصول کیا جائے گا۔ پاکستان توانائی کے بحران،
ٹیکس آمدنی میں کمی جیسے مسائل سے دو چار ہے۔
عالمی بینک اس قرض پر دو فیصد سود لیگا تاہم اس کے باوجود پاکستانی حکومت کو 100 ارب روپے کی ادائیگیوں میں 10.5% کا فائدہ ہوگا۔
پاکسان کے محکمہ فینانس کے مطابق 1ارب ڈالرز کو آئیندہ ہفتہ دو فیصد سود کے ساتھ منظور کیا جائیگا۔جبکہ ماباقی 11ارب ڈالرز کو آئیندہ پانچ سال کے دوران منظور کیا جائیگا۔